LPGبائوذرز کی غیر قانونی ڈی کینٹنگ کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس کل لاہور میں طلب

15 جولائی ، 2025

الاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس) کی غیرقانونی ڈی کینٹنگ کے خلاف مؤثر قانونی اقدامات پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام کل ( 16 جولائی )کو سہ پہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹاؤن ہال لاہور، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں منعقد ہوگا۔