اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم باجوہ کا معاہدہ 30 جون2025کو ختم ہونے کے بعد، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف فنانشل آفیسر محمد عامر خان کو عبوری انتظام کے تحت قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ رابطہ کرنے پر محمد عامر خان، چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) آئی ایس جی ایس نے’’ ʼدی نیوز‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے ندیم باجوہ سے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج عبوری انتظام کے تحت سنبھال لیا ہے، جبکہ مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے عمل حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ آئی ایس جی ایس 1996 میں بین الاقوامی پائپ لائن منصوبوں جیسے ایران- پاکستان (آئی پی) اور ترکمانستان- افغانستان- پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائنوں کو مکمل کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، اسے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن اور زیر زمین گیس سٹوریج جیسے منصوبوں پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ تاہم، اپنے قیام کے بعد سے یہ کمپنی اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تقریباً تمام عمل مکمل کر لیا ہے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...