پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل سے اضافے کا امکان

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پٹرول کی قیمت میں 16 جولائی 2025(کل) سے آئندہ پندرہ روز کے لیے فی لیٹر 6.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجوہات شرح مبادلہ اور پٹرولیم لیوی (پی ایل) میں رد و بدل ہیں۔ تاہم، مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں فی لیٹر 3.74 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2.23 روپے کمی متوقع ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف جنگ بند نہ کی تو وہ اس پر تجارتی پابندیاں مزید سخت کریں گے۔