اسلام آباد(مہتاب حیدر) ریکوڈک محض ایک مائننگ منصوبہ نہیں بلکہ یہ ایک نسل در نسل جاری رہنے والا موقع ہے، جو مقامی کمیونٹی کے لیے کئی دہائیوں تک مسلسل معاشی اور سماجی ترقی کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ بات بارک مائننگ کارپوریشن کے سی ای او مارک بریسٹو نے پیر کے روز ریکوڈک منصوبے کے قریب ترین گاؤں ہمای کے دورے کے دوران کہی۔مارک بریسٹو نے مقامی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کے دوران ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کی جانب سے بلوچستان کے عوام کو روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا، ’’ہم صرف آر ڈی ایم سی کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی شراکت دار اور سپلائر کمپنیوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں جو اس بڑے ترقیاتی منصوبے کی حمایت کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو رہی ہیں۔‘‘مارک بریسٹو نے مزید کہا، ’’یہ یقینی بنانے کے لیے کہ مقامی کمیونٹیز ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں، ہم نے تعلیمی اور ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ اس وقت ہماری افرادی قوت کا 75 فیصد حصہ بلوچستان سے تعلق رکھتا ہے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...