وزارت ITاپنے ادارےNITB کو بند ہونے سے بچانے میں کامیاب

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی اپنے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی ) کو بچانے کامیاب ہو گئی ، وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق ادارے کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے اسے ختم ہونے سے بچا لیا جس کی بندش کا فیصلہ وفاقی کابینہ دے چکی تھی ، اب اس کے سی ای او کی تقرری کیلئے پراسس بھی شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی اس ضمن میں اشتہار آ ئیگا ، وزارت کے سینئر حکام کے مطابق ملک میں آئی ٹی کے فروغ اور ترقی میں اس ادارے کا بہت زیادہ کردار ہے۔