اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آسان اورقومی زبان اردو میں ٹیکس گوشوارے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں بھرنے کے عمل میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے‘ ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجرا اور ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے‘ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے‘حکومت کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب آدمی پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہے‘تمام ریاستی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کو بھی ڈیجیٹل نظام کے دائرہ کار میں لایا جائے‘ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات (ایس ایم ایز) کے لیے ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے‘ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے.
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ...
اسلام آباد سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل...
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم پاکستان کی...
پشاورلکی مروت امیں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...