حیدرآباد (بیور ورپورٹ / جنگ نیوز ) حیدرآباد میں بادل پھٹ گیااور موسلادھار تیز بارش کے باعث ہر طرف پانی پانی ہوگیا ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، بارش کا پانی اسپتال ، اسکول ، گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دیگر واقعات میں 2؍ افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ بارش لطیف آباد میں 56ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ، آدھے گھنٹے کی بارش نے اداروں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ، شہر میں 220فیڈرز ٹرپ کرگئے اور شہر بجلی سے محروم رہا ۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے۔تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں کوئی بادل نہیں پھٹا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں دوپہر 4بجے کے بعد شروع ہونے والی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے شہر کو ڈبو دیا۔شہر کے تقریبا نشیبی علاقے زیر آب گئے ۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، الرٹ جاری کیا ہے، پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پھلیلی نہر کی پانی کی سطح زیرو کرنے کیلئے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جنریٹر سے پانی کی نکاسی کررہے ہیں۔ ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریجن کے 220 فیڈر ٹرپ کرگئے۔
کراچی امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی...
کراچی کراچی کی 3 خواتین پارس، ندا اور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں 5 ہزار 150 میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آبادنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد :…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...