لاہور / ساہیوال / گجرات (نمائندگان جنگ) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 5؍ افراد جاں بحق ہوگئے ، لاہور کے کئی علاقے زیر آب،درجنوں فیڈرز ٹرپ، بجلی گھنٹوں غائب، نظام زندگی متاثر، ہرنائی کا ملک بھر سے رابطہ منقطع، پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، ہرنائی میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلاب جبکہ ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،پیر کے روز ہونے والی بارش سے متعدد نشیبی علاقے ڈوب گئے،درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہی ، جس سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو گیا،چھتیں،آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ منچن آباد میں شدید بارش سے مدرسہ کی چھت گرگئی، 2طالب علم شہید جبکہ معلم سمیت 12 طلباء شدید زخمی ہوگئے۔
کراچی امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی...
کراچی کراچی کی 3 خواتین پارس، ندا اور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں 5 ہزار 150 میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آبادنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد :…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...