پاک برطانیہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پہلی بزنس ایڈوائزری کونسل قائم

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد/لاہور (تنویر ہاشمی، آصف محمود بٹ) پاکستان اور برطانیہ نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مشترکہ بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم  پائیدار معاشی مواقع پیدا کر سکتے ہیں،جام کمال خان ،کاروبارکیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے،برطانوی وزیرڈگلس الیگزینڈر، یہ اعلان لندن میں منعقد ہونے والے پہلے پاک برطانیہ تجارتی ڈائیلاگ کے موقع پر کیا گیا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور پالیسی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت برطانوی وزیر برائے تجارتی پالیسی اور معاشی تحفظ، ڈگلس الیگزینڈر اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر سال وزارتی سطح پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ کاروباری مواقع کو فروغ دیا جا سکے، باہمی تجارت میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔نئی قائم کردہ بزنس ایڈوائزری کونسل ایک اسٹریٹجک مشاورتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔