پشاور( گلزار محمد خان )خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین صوبہ میں ایوان بالا انتخابات پر ڈیڈلاک کے خاتمہ اور بلامقابلہ انتخاب کیلئے خفیہ ابتدائی رابطوں اور مشاورت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بلامقابلہ انتخاب کیلئے نشستوں کی تقسیم کا فارمولا بھی پیش کردیا گیا ہے، اپوزیشن نے ایوان بالا کی11 میں سے 5 نشستیں مانگ لی ہیں تاہم بلامقابلہ انتخاب کیلئے حکومتی فارمولا کے بعد ہی معاملات آگے بڑھیں گے، اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن، جمعیت ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا ملکر انتخابی میدان میں اترنے پر اتفاق، اے این پی کیساتھ رابطوں کا فیصلہ ، اپوزیشن نے ڈیڈلاک خاتمہ اور بلامقابلہ انتخاب کیلئے نشستوں کی تقسیم کا فارمولا تیارکرلیا ، حکومتی فارمولا کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے ، اپوزیشن ذرائع نے ابتدائی رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا مقابلہ انتخاب سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کیساتھ سیاست و جمہوریت کے وقار میں اضافہ ہوگا ۔ الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخوا سے ایوان بالا کی11خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول کیا ہے جس کی روشنی میں 21جولائی کو صوبائی اسمبلی میں نئے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی، ایوان بالا کی 11نشستوں کیلئے25امیدوار مدمقابل ہیں ،7جنرل نشستوں کیلئے16، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو ،دو نشستوں کیلئے بالترتیب5اور 4امیدوار میدان میں موجود ہیں تاہم انتخابات ہوں گے یا پھرنہیں اس حوالے سے غیر یقینی صورت حال ہے، 27جون کو سپریم کورٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتی ارکان سے حلف لینے کیلئے سپیکر کو خط بھی ارسال کیا ہے جبکہ نو منتخب ارکان نے حلف برداری کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست بھی جمع کرائی ہے۔
کراچی امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی...
کراچی کراچی کی 3 خواتین پارس، ندا اور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں 5 ہزار 150 میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آبادنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد :…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...