اسلام آباد(مہتاب حیدر) ریکوڈک محض ایک مائننگ منصوبہ نہیں بلکہ یہ ایک نسل در نسل جاری رہنے والا موقع ہے، جو مقامی کمیونٹی کے لیے کئی دہائیوں تک مسلسل معاشی اور سماجی ترقی کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ بات بارک مائننگ کارپوریشن کے سی ای او مارک بریسٹو نے پیر کے روز ریکوڈک منصوبے کے قریب ترین گاؤں ہمای کے دورے کے دوران کہی۔مارک بریسٹو نے مقامی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کے دوران ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کی جانب سے بلوچستان کے عوام کو روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا، ’’ہم صرف آر ڈی ایم سی کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی شراکت دار اور سپلائر کمپنیوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں جو اس بڑے ترقیاتی منصوبے کی حمایت کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو رہی ہیں۔‘‘مارک بریسٹو نے مزید کہا، ’’یہ یقینی بنانے کے لیے کہ مقامی کمیونٹیز ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں، ہم نے تعلیمی اور ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔
کراچی امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی...
کراچی کراچی کی 3 خواتین پارس، ندا اور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں 5 ہزار 150 میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آبادنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد :…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...