چارسدہ (نمائندہ جنگ)جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں، عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ذمہ داری ہے،چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں، اپنی ناکامی کی ذمہ داری عوام پر نہ ڈا لاجائے، ساری دنیا پی ٹی آئی حکومت مان رہی ہے،میں نے خیبر پختونخوا میں عدم اعتماد کی بات پی ٹی آئی کے خلاف نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم اسلامیہ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ چار دہائیوں سے دہشتگردی کے واقعات ریاستی اداروں کا منہ چڑا رہے ہیں، چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ 4 دہائیوں سے جاری دہشتگردی پرقابو کیوں نہیں پایا جاتا، ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا رہے ہیں ، عوام نے سوات سے لیکر وزیرستان تک چند گھنٹوں میں علاقے خالی کیے، آج بھی وہ لوگ اپنے ہی ملک میں مہاجر ہیں۔سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے کہا کہ سیکورٹی ادارے ایک بار پھر عوام کو علاقے خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ...
اسلام آباد سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل...
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم پاکستان کی...
پشاورلکی مروت امیں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...