کراچی(عبدالماجدبھٹی)لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی 128سال بعد واپسی ہورہی ہے۔ پاکستان کی مردوں اور خواتین ٹیموں کی شرکت مشکوک ہے کیوں کہ رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کا کوالی فائی کرنا مشکل ہے۔اولمپکس کے منتظمین کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ مقابلے ایونٹ سے 2 دن قبل شروع ہوں گے،لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 سے ہوگا، کرکٹ مقابلے 12 سے 29 جولائی 2028 کے درمیان کھیلے جائیں گے، 12اور 13 جولائی‘مائنس 2’ اور ‘مائنس 1’قرار دیئے گئے، لاس اینجلس اولمپکس 2028 سے ٹھیک تین برس اولمپک مقابلوں کے شیڈول کی رونمائی کی گئی ہے.کرکٹ مقابلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی کو ہوگا، فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا، مینز اور ویمنز کے مقابلوں کے ترتیب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا،میڈلز ایونٹس اور میچز کی ترتیب کے حوالے سے فیصلہ اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔
کراچی امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی...
کراچی کراچی کی 3 خواتین پارس، ندا اور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں 5 ہزار 150 میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آبادنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد :…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...