کے پی میں 50 فیصد مریم کی کارکردگی کے معترف، علی امین سے بہتر قرار

15 جولائی ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) گیلپ سروے میں کے پی کے 50فیصد عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بہتر قرار دیا ہے ، 47فیصد کا بانی پی ٹی آئی کو علی امین کو ہٹانے کا مشورہ ،36فیصد پی ٹی آئی سپورٹرز بھی ہٹانےکےحامی ۔ تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ہر دس میں سے چار افراد نے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعلی ٰعلی امین گنڈا کو عہدے سے ہٹانے کا مشورہ دیا ہے،، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں صوبہ خیبرپختونخوا سے 3 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں 47فیصد شہریوں نے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعلی ٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مشورہ دیا،البتہ 40 فیصد نے مخالفت کی اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،،13 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سیاسی بنیادوں پر جوابات کو دیکھا جائے توسروے میں پی ٹی آئی کے 36 فیصد سپورٹرز نے وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا کو ہٹانے کی حمایت کی البتہ پی ٹی آئی کے 53فیصد ووٹرز نے وزیر اعلی ٰ کا ساتھ دیااور ہٹانے کی کھل کرمخالفت کی۔ وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا کی مختلف شعبوں میں کارکردگی پر سروے میں 53فیصد نے صوبے میں کرپشن روکنے میں ناکامی پر وزیر اعلی سے ناراضی کا اظہار کیا،،جبکہ 42 فیصد کارکردگی کو سراہا۔ روزگارکی عدم فراہمی پر49 فیصد ناراض نظرآئے،جبکہ 47 فیصد نے وزیر اعلی ٰ کی جانب سے روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سروےمیں 64فیصد افراد نے صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان ،جبکہ 34 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا،، پینے کےصاف پانی کی فراہمی پر64فیصد مطمئن ، 35فیصد غیر مطمئن دکھائی دیے،، 62فیصد تعلیمی سہولیات کی دستیابی پر وزیر اعلی ٰ سے مطمئن ،36فیصد غیر مطمئن دکھائی دیئے۔ سروےمیں وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو خیبرپختونخوا کے 50فیصد افراد نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے بہترقرار دیا۔