بانی کے بیٹے پاکستان آئینگے‘ گرفتاری کی بات کم ظرفی‘ گنڈاپور

15 جولائی ، 2025

پشاور (ایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے‘بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، ان کی گرفتاری کی بات کرنا انتہائی کم ظرفی ہے‘اگر خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بچے صرف والد سے ملنے آ رہے ہیں، ان کی گرفتاری کی بات شرمناک ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر مجھے یقین ہو کہ کوئی مجھے گولی مارنے آ رہا ہے تو میں بھی جواب دوں گا۔