پاکستان کا جے ایف 17 طیارہ برطانیہ کے رائل انٹرنیشنل شو کا حصہ ہوگا

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کا جے ایف 17طیارہ جس نے اپنی کارکردگی سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی اب پہلی مرتبہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو میں حصہ لے گا۔یہ شو 18جولائی سے 20جولائی تک آر اے ایف فیئر فورڈ میں منعقد ہوگا، شو میں پاکستان کےجے ایف17کے علاوہ سی ون 30اور آئی ایل 78 طیارے حصہ لے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جے ایف 17کسی انٹرنیشنل شو میں حصہ لے رہا ہے۔