2024 ۔25 پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکہ، درآ مدات چین سے

15 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کی گذشتہ مالی سال امریکہ کے لیےبرآمدات اورچین سے درآمدات سب سےزیادہ رہیں۔مالی سا ل 2014-25میں امریکہ کےساتھ تجارتی توازن پاکستان کے حق،چین کےساتھ خلاف رہا۔حکومتی ذرائع کے مطا بق امریکہ کےلیےگذشتہ مالی سال پاکستانی برآمدات سب سےزیادہ5 ارب84 کروڑ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ مالی سال چین سےدرآمدات کا حجم سب سے زیادہ16ارب75کروڑ ڈالرز رہا۔مالی سال 2024۔25میں سالانہ بنیادوں پرامریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2023۔24میں امریکہ کے لئےپاکستانی برآمدات کاحجم 5ارب29کروڑ ڈالرزتھا۔ مالی سال2024۔25میں سالانہ بنیادوں پرامریکہ سےدرآمدات میں38فیصدکا اضافہ ہوا۔