نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی کانگریس سے نئے قانون اور مالی اخراجات کے بل کی منظوری اور صدر ٹرمپ کے دستخط سے انہیں امریکی قانون کے طور پر نفاذ کی صورتحال نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو امیگریشن کےبارے میں اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کیلئے با اعتماد اور با اختیار کردیا ہے۔ امریکی اخبار (نیویارک ٹائمز) کی ایک رپورٹ کےمطابق غیر قانونی امیگرنٹس کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے ایک تاریخی ایکشن ہوگا جس کے لئے امریکا بھر میں نئی جیلوں کی تعمیر کے علاوہ جیلوں کے نظام کیلئے نجی کنٹریکٹرز سے معاہدے بھی کئے جارہے ہیں جہاں گرفتار کئے گئے غیر قانونی امیگرنٹس کو تحویل میں رکھا جا سکے گا تا کہ عدالتی کارروائی اور قانونی معاملات کے دوران امیگرنٹس کوان جیلوں میںرکھا جاسکے جن میں ایک نئی جیل ریاست فلوریڈا کے پانی میں گھرے ہوئے ایسے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے کہ جہاں چاروں طرف خطرناک مگر مچھ پھیلے ہوئے ہیں اور فرار کی کوشش کرنے والوں کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے منظور کردہ رقم کے باعث اب حکومت مزید 10؍ ہزار نئے امیگریشن افسران اور ملازمین بھرتی کرکے امیگرنٹس کی گرفتاریوں کے پلان پر عمل کرے گی اور رواں سال میں 10؍ لاکھ امیگرنٹس کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے کی کوشش کرے گی
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ...
اسلام آباد سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل...
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم پاکستان کی...
پشاورلکی مروت امیں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...