اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اہم شعبوں میں دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور بنیادی ڈھانچے، توانائی، پٹرولیم اور اقتصادی ترقی میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔