ایلون مسک کا چیٹ بوٹ گروک غلط معلومات کا ذریعہ بن گیا

15 جولائی ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کا چیٹ بوٹ گروک غلط معلومات کا ذریعہ بن گیا۔ غلطیوں کی وجہ اس کے تربیتی ڈیٹا میں موجود تعصبات اور مسک کی ہدایات ہیں۔ ماہرین متفکر ہیں کہ صارفین ایسے آلے سےفیکٹ چیکنگ کر رہے ہیں جو خود سچ سے دور ہے ۔ایلون مسک کی کمپنی کا چیٹ بوٹ "گروک" سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لاکھوں صارفین کے لیے فوری فیکٹ چیکنگ کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے، لیکن ایک حالیہ تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ گروک کی فراہم کردہ معلومات اکثر غلط اور گمراہ کن ہوتی ہیں۔ جون میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد گورنر گیون نیوسم کی ایک پوسٹ پر گروک نے ابتدائی طور پر تصاویر کو جعلی قرار دیا۔