ڈالر اوپن مارکیٹ میں 287.64 روپے تک کا ہوگیا

15 جولائی ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں38 پیسے کی کمی،پاونڈ بھی2.05 روپے تک سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپےکے مقابلے پرانٹر بینک میں 25 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 284.50 روپے سے بڑھ کر 284.75 روپے اور قیمت فروخت284.70 روپے سے بڑھ کر 284.95 روپے ہو گئی ہے۔