کراچی(سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی انتظامیہ نے قانونی اور اور انتظامی معاملات کو اچانک نظر انداز کرکے اچانک ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) اور کئی ڈائریکٹر جنرلز (ڈی جی) کی تقرریوں کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یہ معاملہ ملک کی مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہے۔ ایچ ای سی کے ملازمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ان تقرریوں کو چیلنج کر رکھا ہے، جب کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق مقدمہ اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں زیرِ التوا ہے، جس کی اگلی سماعت 16 جولائی 2025 کو مقرر ہے۔اس تنازعے کو مزید تقویت اس وقت ملی جب وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر مقبول صدیقی نے اس تقرری عمل کے وقت اور جواز پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا اور اسے روکنے کی ہدایت کی لیکن ان کے اعتراضات کے باوجود، ایچ ای سی کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر اعلیٰ سطح عہدوں پر تقرری کے لیے سلیکشن بورڈ / اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کردیا اور مزید اجلاس بلانے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی شعبے کے مبصرین اور اسٹیک ہولڈرز نے سوال اٹھایا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی، ڈاکٹر مختار احمد، جو 29 جولائی 2025 کو اپنی مدت مکمل کر رہے ہیں، اپنی مدت کے آخری ایّام میں اِن اہم تقرریوں پر اس قدر زور کیوں دے رہے ہیں؟ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اُن افراد کو نوازنے کی کوشش ہو سکتا ہے جو چیئرمین کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ قانونی ماہرین نے بھی عدالتی کارروائی کے دوران تقرریوں کے عمل کو جاری رکھنے پر شدید اخلاقی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں کی جانے والی تقرریاں قانونی جواز سے محروم ہو سکتی ہیں اور مستقبل میں منسوخی کا سامنا کر سکتی ہیں۔ یہ صورت حال ایچ ای سی میں طرزِ حکمرانی پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہی ہے اور عوامی اداروں میں شفافیت اور احتساب کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترجمان طارق اقبال سے موقف کے لیے متعدد بار رابطہ کی کوشش کی۔ انھیں وٹس اپ پر پیغام بھی بھیجا مگر انھوں نے جواب نہیں دیا ۔
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ...
اسلام آباد سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل...
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم پاکستان کی...
پشاورلکی مروت امیں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...