قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد (این این آئی) قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91 فیصد سے کم کر کے 11.76 فیصد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مالی سال 25ـ2024 کیلئے اسلامی مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کا ہدف 140 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں اسلامی معیشت کے فروغ اور مالیاتی تنوع کو وسعت دینا ہے۔ ترجمان قومی بچت کے مطابق گزشتہ مالی سال قومی بچت اسکیموں میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 255 ارب روپے تک پہنچ گیا جو مقررہ ہدف 106 ارب روپے سے کہیں زیادہ تھا۔