قلات (ایجنسیاں) قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ‘دستی بم حملہ ‘ تین افرادجاںبحق‘16زخمی ‘دوکی حالت تشویشناک ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں‘قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ‘دہشت گردوں کے حملے میں 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...