اسلام آباد( تنویر ہاشمی) زرعی اراضی کو تیزی سے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں تبدیل کرنےکو فوڈ سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ 20 برسوں میں رہائشی سکیموں کی نذر ہونے والی زرعی اراضی کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کی چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کر دی تاکہ پالیسی سازی کے لئے جامع معلومات دستیاب ہوں،وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی زمینوں کی تیزی سے کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی زمینوں کو برق رفتاری سے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنےسے آنے والی نسل کو خوراک کیسے مہیا ہوگی؟ہمیں فوری طور پر اس رجحان کو روکنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اربن ڈویلپمنٹ کے لئے قانون سازی اور ایک نیشنل فریم ورک ناگزیر ہے۔ وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر زرعی زمینوں کے تحفظ اور ماحول دوست شہری ترقی کے لئے جلد پالیسی مرتب کرے گا۔ احسن اقبال کی زیر صدارت زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے سے متعلق اہم اجلاس بدھ کوہوا ۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام، سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان نے شرکت کی، احسن اقبال نےکہا کہ ملک میں بغیر منصوبہ بندی کے شہری پھیلاؤ بنیادی سہولیات کے بحران کو جنم دے رہا ہے اور اس کا اثر ماحولیاتی توازن پر بھی پڑ رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم اپنی زرعی زمین کا بےدریغ استعمال کر کے دراصل اپنی خوراک کا مستقبل بیچ رہے ہیں،انہوں نے اسلام آباد میں فوری طور پر عمودی تعمیرات (Vertical Construction) کے آغاز پر زور دیا تاکہ شہری حدود میں ہی رہائشی ضروریات پوری کی جا سکیں۔انہوں نے درختوں کی بے دریغ کٹائی پر سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...