اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور کے تر جمان نے زیارت مینجمنٹ پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی منگل کے روز ہونے والی پریس کانفرنس کے ضمن میں یہ وضاحت کی ہے کہ ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کئی دہائیوں سے نجی قافلہ سالاروں کے ذریعے عمل میں لائی جا رہی تھیں ۔ اس نظام میں زائرین کی تعداد ، آمد ورفت کا شیڈول اور زیارات مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے مربوط اعداد و شمار نہ ہونے کے باعث میزبان ممالک اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مختلف خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے جس کا ذکر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا ۔ تاہم ماضی میں واپس نہ آنے والے ایسے افراد کی حتمی تعداد اور ٹائم پیریڈ کا تعین پرانے سسٹم کے تحت ممکن نہیں صرف ایک اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے وفاقی کابینہ سے منظور شدہ زیارت مینجمنٹ پالیسی کے تحت زائرین گروپ آرگنائزر (ZGOs) کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے جلد ہی موجودہ نجی قافلہ سالار وں کا نظام تبدیل ہو جائے گا اور تمام زیارات وزارتِ مذہبی امور سے رجسٹرڈ شدہ ZGOs کے ذریعے ایک مربوط نظام کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔ نیز مقدس زیارات کی آڑ میں طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر میزبان ممالک میں غیر قانونی قیام یا مبینہ طور پر دیگر ہمسایہ ممالک میں جانے کی کوششوں کا تدارک ممکن ہو گا۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...