اسلام آباد (ساجد چوہدری) ہماری حکومتوں کا سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی و فروغ میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی جس کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان ہیں کا اجلاس پچھلے 24سالوں سے نہیں ہو سکا ہے ،سرکاری دستاویز کے مطابق 1984میں قائم ہونے والے اس کمیشن کا پہلا اجلاس 22مارچ 1989میں ہوا تھا جبکہ دوسرا 2مئی 2000ء میں جبکہ تیسرا اور آخری اجلاس یکم دسمبر 2001ء میں ہوا تھا ، ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کے کام میں شامل ہے کہ پیشرفت کا ششماہی جائزہ لینا ، بین الوزارتی اور بین الصوبائی سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام میں رابطہ ، پیداواری شعبے اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے مناسب روابط کو یقینی بنانا، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے بڑے منصوبوں یا پروگراموں پر غور ، بین الاقوامی تنظیموں / دوست ممالک کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں روابط اور ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ شامل ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کوبھی کئی سال گزر گئے مگراب تک نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی (این سی ایس ٹی ) کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ نہیں ہو سکا ،این سی ایس ٹی میں شامل اہم حکومتی عہدیداروں سے اس فورم کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے کہ کمیشن کے چیئرمین وزیراعظم ہیں ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کمیشن کے وائس چیئرمین جبکہ ایکس آفیشو ممبران میں وفاقی وزراء جن میں خزانہ، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، صنعت و پیداوار ، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، صوبائی وزرائے انچارج سائنس و ٹیکنالوجی ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ، سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلیکام ڈویژن سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن شامل ہیں، چیئرمین پی ای سی ، چیئرمین ایچ ای سی ، چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ، پاکستان اکیڈیمی آف سائنس کے صدر کے علاوہ دو نامزد کردہ سائنسدان، دو نامزد کردہ صنعتکار ، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئرمین پی سی ایس ٹی بھی کمیشن میں شامل ہیں ۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...