لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا کوئی شہر اب ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔پنجاب بھر کے 189 شہروں کو لاہور کی طرز پر خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا۔ خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت پر بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون کی 5643 پراجیکٹ میں سے 2593 پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ لاہور میونسپل کارپوریشن کی 3705 میں سے 2274 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ واسا لاہور کے 252میں سے 170 منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں واسا پراجیکٹس سے منسلک 1573 منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوتعمیر شدہ روڈز اور سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کی نومبر2025ء میں تکمیل کا ہدف بھی دے دیا گیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ٹو میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاؤن کے 146 ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں فیز ون کے تحت زیادہ خراب حالت والے گلی محلے اور علاقوں کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر66 شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے 66شہروں میں واٹر ٹینک،ڈرین ڈسپوزل ا سٹیشن اور ٹرنک سیوریج وغیرہ بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جگہ جگہ لٹکتے بجلی کے ننگے تار ہٹانے کے لئے متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھتیں گرنے کے پے در پے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے پول، لٹکتے تار اور دیگر برقی تنصیبات سے دور رہنے اوربارش کے دوران خستہ حال عمارتوں میں رہائش سے گریز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بارشوں کے دوران حادثاتی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے فائرنگ سے تین مسافروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...