اسلام آباد (نامہ نگار)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری پر ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آر او پر وضاحت کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا معاملہ اٹھا لیا گیا، رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے نشاندہی کی کہ ایف بی آر نے ایس آر او جاری کر کے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا، جو مخصوص عناصر کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔ معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ پہلے چینی برآمد کی جاتی ہے پھر درآمد کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ ثناء اللہ خان مستی خیل نے اسے دن دیہاڑے ڈاکہ اور مافیا کی سرپرستی قرار دیا۔ کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں ایف بی آر اور وزارت تجارت کے حکام کو طلب کر لیا، پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا کہ ایکسپورٹ پر بھی پیسے لیتے ہیں اور چینی مہنگی بھی ہو جاتی ہے، اگلے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کو بلائیں گے،نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا وفاق کی اجازت کے بغیر 5.6 ارب کے اخراجات کا معاملہ بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ این ٹی سی نے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر 5.6 ارب کے اخراجات کیے، این ٹی سی حکام نے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں لائحہ عمل پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ این ٹی سی بورڈ ایک روپے کا بجٹ منظور نہیں کرسکتا، این ٹی سی کی پچھلے 3 سال کا فنانشل ریکارڈ نہیں ، 3 سال سے این ٹی سی کا بجٹ منظور نہیں ہوا۔ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے کہاکہ ہم اس وقت ہاؤس ان آرڈر کر رہے ہیں، یقین دہانی کراتا ہوں اس کے بعد یہ نہیں ہوگا، چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ جو بھی سیکرٹری آتا ہے یہی بات کرتا ہے،
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...