اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے نام خط میں لکھا ہے کہ سینیٹ الیکشن کاانعقاد ممکن بنایا جائے،سینیٹ انتخابات اور حلف برداری آئینی تقاضے ہیں۔الیکشن کمیشن نے خط میں درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، آئین کے آرٹیکل 255(2) کے تحت کسی شخص کا انتخاب کریں تاکہ وہ پولنگ کی تاریخ سے پہلے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین کو مخصوص نشستوں پر حلف دلائیں۔ الیکشن کمیشن 7 جولائی کو سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے صوبے کی 7 جنرل نشستوں کے لیے کل 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، خواتین کی نشستوں کے لیے چار اور ٹیکنو کریٹ کے لئے 6 امیدوارفہرست میں شامل تھے۔قبل ازیں 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...