اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی کا بینہ نےوزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن EOBI))کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی جسکا اطلاق یکم جنوری، 2025 سے ہو گا۔ پنشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کریگا، کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر مزید پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دیدی، یہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہونگی، کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائیگا، اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی وزارت کے ذمہ داران کو شاباش ملے گی اور جہاں کمی کوتاہی ہوگی اسے دور کرنے کی کوشش کی جائیگی اورضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی کی جائیگی، معاشی ترقی کیلئے سب ملکر کاوشیں کررہے ہیں، پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ٹریلین سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں، سانحہ سوات جیسے دلخراش واقعے سے سبق سیکھنے اور بچنے کیلئے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کا بینہ نےEOBIکی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(EOBI ) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی ۔ یہ کمیٹی ادارے کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسا کہ گھریلو ملازمین، کاشتکاری سے وابستہ ملازمین اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے ملازمین جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا، کو اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوض کریگی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس (Sea Carriage Shipping Documents) بل، 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کوسرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ معاشی ترقی کےلئے ہم سب مل کرجو کاوشیں کررہے ہیں وہ رنگ لائیں گی۔ وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران مجالس اورجلوسوں کے پرامن انعقاد اور امن برقرار رکھنےکیلئے اقدامات پرپوری قوم ، وفاقی وصوبائی حکومتوں اور متعلقہ ذمہ داران کو مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے حالیہ بارشو ں کے دوران سوات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے سبق سیکھنا چاہئے اور آئندہ کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے ۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ٹریلین سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں ، احسن اقبال نے ہمیں خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا ہے ، یہ ہماری حکومت کی بہترین کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو بھی اس کی کارکردگی پر مبارکباد دی ۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...