اسلام آبا د( طاہر خلیل ، خصوصی نمائندہ) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ 63 ہزار عازمین حج پر نہ جا سکے ،وزیر اعظم نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کر دی ، اب دوسری کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے ،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں نظام صلوۃ کا کلینڈر جاری کیا جائے گا ، ایران ،عراق اور شام جانے والے زائرین کو حج اورعمرہ کی طرز پر گروپوں میں بھیجا جائے گا، انھوں نے ان خیالات کا اظہار ، وزیر مذہبی امور نےبدھ کو سیکٹر G-8/2جامع مسجد ابو ذر غفاری میں مفتی عبداالسلام جلالی کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔، وزیر مذہبی امور سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے بھی ملاقات کی ،ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔، وزیر مذہبی امور نےپاکستانی حج اور عمرہ زائرین کی سہولتوں میں اضافے اور حج و عمرہ کے اخراجات میں کمی کیلئے سعودی ٹریول اور ہاسپیٹیلیٹی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 4 کروڑ ڈالر فنڈ کے قیام کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کرنسی میں یہ 15 ارب روپے بنتے ہیں ، اس فنڈ سے پاکستانی زائرین کے حج اور عمرہ اخراجات میں 50 ہزار روپے کی کمی آئے گی دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی ،ملاقات میں زائرین کرام کے بعض تیکنیکی امور کی انجام دہی کی باہمی ورکنگ پر اتفاق کیا گیا اور ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے یقین دلایا کہ زائرین کے مسائل باہمی روابط سے حل کیے جائیں گے اور وطن عزیز میں قیام امن کے لیے ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا جائے گا۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...