کچہ کے علاقے میں ریاستی عملداری کیلئے ایک ارب روپے کا سکیورٹی منصوبہ

17 جولائی ، 2025

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے کچہ کے علاقے میں دیرپا امن قائم کرنے اور ریاستی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ارب روپے کے سیکیورٹی اور انتظامی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ محکمانہ مشاورت اور محکمہ خزانہ کی مالی تجاویز کے بعد حتمی شکل اختیار کر چکا ہے، جسے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ فنڈز محکمہ داخلہ کے بلاک الاؤنس سے جاری کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ آئی جی پنجاب کی جانب سے راجن پور اور رحیم یار خان کے دریائی علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے فوری وسائل فراہم کرنے کی درخواست پر کیا گیا۔