تیانجن (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ۔ چینی وزیر خارجہ نےکہاکہ زراعت اور کانکنی میں پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کے کامیاب انعقاد پر وانگ یی کو مبارکباد پیش کی اور چینی قیادت کی جانب سے پر تپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا۔ تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے تحت مضبوط باہمی تعلقات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مختلف شعبوں میں جاری قریبی پاک چین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...