کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 جیت کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔بدھ کو کولمبو میں بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 132 رنز بنائے، پتھم نسانکا 46، داسن شاناکا 35 جبکہ کامندو مینڈس 21 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی دوہرے ہندسے کو نہ چھو سکا، مہدی حسن نے11 رنز کے عوض چار وکٹ لئے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے دو وکٹ پر133 رنز بناکر 8 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ تنزید حسن73، توحید ہردوئے27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لٹن داس 32 رنز بناکر آ ؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
کراچیپاکستان اور جنوبی افریقاویمنز انڈر 19 ٹیموں نے سیریز کے لئے ٹریننگ شروع کردی، ہفتے کے بعد اتوار کو کراچی...
ٹورنٹو،کینیڈامیکل میرینو بلجیم کے خلاف خوبصورت گول کرکے ٹیم کو فتح دلانے والی اسپینش ٹیم کے ہیرو بن گئے ہیں۔...
کراچیہرارے میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل سات وکٹ سے جیت لیا، میزبان ٹیم نے سیریز دو...
کراچی ریس کورس میں اتوار کو طویل عرصے بعد تین گھڑ دوڑ کا ہینڈی کیپ دیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر24گھوڑے...
کراچی پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان انوی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ 16 جولائی سے نیا ناظم آباد میں شروع ہوگی۔...
کراچیملتان میں انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز میں حصہ لیا۔ہیڈ کوچ شاہد انور نےٹریننگ سے...
کراچیپاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے اپنے عہدے سے استعفی...
کراچیپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ورلڈ تائیکوانڈو آٹھواں...