لندن/اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں)برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔ پاکستان کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، برطانوی ہائی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی فضائی کمپنیاں پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے پاکستانی ایئرلائن سے سفر کی منتظر ہوں۔وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیشرفت ہے۔ پابندیاں پی ٹی آئی رہنمائوں کی وجہ لگی تھیں۔ برطانیہ ہمارا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ، پاکستان سچائی کی بنیاد پر سرخروہوا،پی ٹی آئی رہنمائوں کے غیر ذمے دارانہ اور تباہ کن بیانات نے ملک کی ساکھ کو بے انتہا نقصان پہنچایا۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاعمران خان اور غلام سرور کے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں نے پی آئی اے کو قبرستان بنایا، اپنے ہی ادارے پر الزام تراشی کی گئی، حکومت کارروائی کرے گی۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، اب تمام پاکستانی فضائی کمپنیاں برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستان میں فضائی تحفظ کے نظام میں بہتری کے بعد پاکستانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، تاہم ہر فضائی کمپنی کو برطانیہ میں پروازوں کے آغاز سے قبل برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے الگ اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے۔اپنے بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ میں برطانیہ اور پاکستان کے فضائی ماہرین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتری کے لیے مشترکہ کام کیا، اگرچہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن جیسے ہی انتظامی معاملات مکمل ہوں گے، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے پاکستانی ایئرلائن سے سفر کی منتظر ہوں۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایئرلائنز پر برطانیہ میں پابندی کے خاتمے پر مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ʼالحمد اللہ ! پی آئی اے کی برطانیہ واپسی ہوگئی، اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہونے سے پاکستان کو سچائی کی بنیاد پر سرخروئی حاصل ہوئی۔انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی کے بعض اراکین کے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو عالمی سطح پر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں برسوں تک برطانیہ اور یورپ جیسے اہم روٹس پر پابندی عائد رہی۔وزیراعظم نے لکھا کہ برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نڑاد افراد اور پاکستان میں ہزاروں برطانوی شہریوں کی موجودگی کے پیشِ نظر آج کے اعلان سے برسوں سے منتظر خاندانوں اور دوستوں کے ملاپ کی راہیں ہموار ہوں گی اور ایک بڑی راحت میسر آئے گی۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...