کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد پاکستان نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر ’انتہائی قابلِ احترام شخصیت‘ ہیں، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو مطلوب فہرست میں نام کے باوجود رضا امیری کو سفارتی مراعات اور استثنیٰ حاصل ہے، اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کا کردار ہے، انہیں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، ایران کے سفیر اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اپنے کردار کے باعث انتہائی قابلِ احترام سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ انہیں ایک سفیر کی حیثیت سے رضا امیری مقدم کو وہ تمام مراعات، استثنیٰ اور عزت حاصل ہے جو کسی بھی دوستانہ ہمسایہ ملک کے سفیر کو فراہم کی جاتی ہیں۔ قبل ازیں امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سمیت تین ایرانی شخصیات کے نام ’انتہائی مطلوب افراد‘ کی فہرست میں شامل کر دیے ہیں۔ ایف بی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر دو ایرانی شخصیات، تقی دانشور اور غلا حسین محمدنیا، مارچ 2007 میں ریٹائرڈ امریکی سپیشل ایجنٹ رابرٹ اے ’بوب‘ لیونسن کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ایف بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سپیشل ایجنٹ بوب 9 مارچ 2007 کو ایران کے جزیرہِ کیش سے لاپتا ہوئے تھے۔ ایران کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی نے ان تینوں افراد کے پوسٹرز بھی جاری کئے ہیں اور کہا ہے کہ ’ایف بی آئی (ریٹائرڈ سپیشل ایجنٹ) بوب کے اغوا اور ایران کی جانب سے اس عمل کی ذمہ داری کسی اور پر ڈالنے کے اقدام میں مبینہ کردار ادا کرنے پر ایرانی حکام کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔‘ ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ رضا امیری مقدم، تقی دانشور اور غلام حسین محمدنیا ایران کی انٹیلیجنس کے افسران ہیں۔ ایف بی آئی اے کے واشنگٹن فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج سٹیون جینس نے دعویٰ کیا کہ ’یہ تینوں انٹیلیجنس افسران اُن افراد میں شامل ہیں جنھوں نے 2007 میں (ریٹائرڈ سپیشل ایجنٹ) بوب کے اغوا اور ایرانی حکومت کی طرف سے اس عمل کو چھپانے میں سہولت کاری کی تھی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’بوب ممکنہ طور پر اپنے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے بہت دور ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔‘ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ سپیشل ایجنٹ بوب کی لوکیشن اور بازیابی کے حوالے سے اطلاع دینے پر پانچ کروڑ ڈالر کے انعام کی امریکی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ ایف بی آئی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ رضا امیری مقدم، تقی دانشور اور غلام حسین محمدنیا انھیں سپیشل ایجنٹ کے اغوا کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے درکار ہیں۔ رضا امیری مقدم نے جولائی 2023 میں پاکستان میں بطور ایرانی سفیر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سال2013میں امریکی نیوز ایجنسی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ باب لیونسن کو خفیہ مشن پر ایران بھیجا گیا تھا، جو سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے چند تجزیہ کاروں نے اپنی حدود سے متجاوز ہو کر خود ہی ترتیب دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے باب لیونسن کے خاندان کو مقدمہ ختم کرنے کے بدلے 25 لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی تھی۔
کراچی عمان کے قریب جہاز پر حملہ، 10بھارتی شہریوں کو بچالیا گیا،ایک لاپتہ ،بھارتی حکام نے اتوار کے روز کہا ہے...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چار صفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رہنمائی، معاونت اور...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...
کراچی قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امیری دیوان نے انکی وفات کی...
نئی دہلی بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی ساکھ کو مٹی...