اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی کا بینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن EOBIکی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دیدی جسکا اطلاق یکم جنوری، 2025 سے ہو گا۔ پنشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کریگا، کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر مزید پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دیدی، یہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہونگی، کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائیگا، اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی وزارت کے ذمہ داران کو شاباش ملے گی اور جہاں کمی کوتاہی ہوگی اسے دور کرنے کی کوشش کی جائیگی اورضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی کی جائیگی، معاشی ترقی کیلئے سب ملکر کاوشیں کررہے ہیں، پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ٹریلین سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں، سانحہ سوات جیسے دلخراش واقعے سے سبق سیکھنے اور بچنے کیلئے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کا بینہ نےEOBIکی پنشن میں15فیصد اضافے کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(EOBI ) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی ۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...