اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی تما م سرگرمیاں 31 جولائی 2025تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘یوٹیلیٹی اسٹورزکی بندش اور نجکاری سے متعلق قائم اعلیٰ سطح کمیٹی کوکارپوریشن کی بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز سے مکمل کرنے‘ ملازمین کے لیے موزوں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) تیار کرنے اور نجکاری کے لیے ایک واضح ٹائم لائن تجویز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ نجکاری کمیشن سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کی فروخت یا نجکاری کی ساخت اور افادیت کے بارے میں مشاورت کی جائے۔ ایک جامع تجزیے کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وزارت خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...