قلات ، کراچی سےکوئٹہ جانیوالی بس پر فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق، 13 زخمی ہزار گنجی میں بم دھماکا خاتون سمیت3 زخمی

17 جولائی ، 2025

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قلات کے مقام پر قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کو چ پر مسلح افراد کی فائرنگ دستی بم حملے3میں باپ بیٹے سمیت3 مسافر جاں بحق جبکہ ڈرائیورسمیت 13مسافرزخمی ہوگئےجبکہ کوئٹہ ہزار گنجی کراس پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور قابلِ نفرت دہشتگردی قرار دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے نیمرغ میں قومی شاہراہ پر گھات لگائےمسلح افراد نے گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر شدید فائرنگ کر تے ہوئے دستی بم حملے کئے جس کے نتیجے میں تین مسافر احمد حسین ولد بشیر احمد سکنہ کراچی، محمد رضا ولد احمد حسین سکنہ کراچی اور آصف ملک ولد عطا محمد موقع پر ہی جاںبحق اورحیدر ولد مطلوب مہاجر کراچی، عمران ولد بشیر قوم دھلکہ سکنہ کراچی، منظر عباس مصور عباس کراچی، محمد ثاقب ولد بلال مہاجر کراچی، فیصل ولد بشیر مہاجر سکنہ کراچی، محمد ندیم ولد شہاب الدین مہاجر سکنہ کراچی، محمد رضوان ولد منظور احمد قوم میر عالم کراچی، مصور عباس ولد منظور احمد مہاجر لیاقت آباد کراچی، محمد وارث ولد مبارک نیو کراچی، فیضان ولد فہیم قوم صابری سکنہ کراچی، دلشاد ولد مشتاق احمد قریشی سکنہ لیاقت آباد کراچی، کوچ ڈرائیور نجیب احمد براہوئی اور بلال احمد ولد جاوید قوم میر عالم سکنہ لالو کھیت کراچی شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ٹرک اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے موٹرسائیکل میں ریمورٹ کنٹرول نصب کیا تھا گزشتہ شام سیکورٹی فورسز کی پانچ گاڑیاں جیسے ہی وہاں سے گزریں توبم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بھکاری خاتون اور دو ٹرک ڈرائیور باغ علی ولد مبارک علی اور عبدالقادر ولد محمد ہاشم زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔دریں اثنا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رندنے کہا ہے کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ کے بعد سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیاگیا، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسافر کوچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور قابلِ نفرت دہشتگردی قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ایک ناقابلِ معافی جرم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔