کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آواران میں سیکورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں انڈین پراکسی، فتنہ ال ہندستان کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ میجر نواز شہید ہو گئے فورسز نے ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود قبضے میں لےلیا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے آواران میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس پر گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے آوار ان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ میجر رب نواز شہید ہو گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر شہید کی میت ہسپتال منتقل کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا جبکہ ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران میں دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید ربنواز طارق نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کی۔ شہید میجر اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب خفیہ آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...