یورپی یونین کا امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف پر سخت ردعمل

17 جولائی ، 2025

برسلز / واشنگٹن (جنگ نیوز)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے 84 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ امریکی اشیا میں گاڑیاں، طیاروں کے پرزے، مشینری، کیمیکلز، پھل، سبزیاں ،مشروب شامل ہیں۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے تجارتی معاہدے کے لیے آخری لمحات تک کوششیں جاری رکھے گا، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت اقدام ناگزیر ہوں گے۔