اسلام آباد( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی خطرناک حالت میں ہے ، جوڈیشری کو ختم کردیا گیا ہے ،پریس پر مکمل پابندی ہے ، ووٹوں کی منتخب پارلیمنٹ کو ڈیبٹینگ سوسائٹی سے بھی نیچے کی درجے پر لے گئے ہیں ، تمام انسان 2وقت کی روٹ کے لیے مضطرب ہے، ایک بین الاقوامی ادارے کے مطابق 47فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ۔ ہم نے پاکستان کا ٹھیکہ نہیں لیا ۔ ان حالات میں سیاسی پارٹیوں اور تحریکوں کی خاموشی بڑی خطرناک ہے ۔ لوگ قیادتوں سے آگے نکل گئے ہیں ، لاکھوں کی تعداد میں باجوڑ سے لیکر خیبر پشتونخوا تک بغیر کسی قیادت کے نکل آئے ہیں اور ان کے سلوگنز آپ سُن رہے ہیں وہ کیا کہتے ہیں ۔ ان حالات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم مزید شاید انتظار نہ کرسکیں ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ہماری نہ کسی سے دشمنی ہے نہ شہباز شریف سے نہ کسی اور سے لیکن ایک بات پوری دنیا کو معلوم ہے کہ یہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر لوگوں کی وفاداریاں خرید کر بنائی گئی ہے اور اس پر لگے ہوئے ہیں ایک معزز وزیر صاحب نے کہا کہ اگر چہ ہائبرڈ نظام کا تصور آئین میں نہیں ہے لیکن ہم چلا رہے ہیں ۔ان حالات میں پاکستان کے اُن تمام لوگوں سے چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے کسی بھی پیشے سے ہو جنہیں پاکستان عزیز اور واقعی چاہتے ہیں کہ پاکستان ایشیئن ٹائیگر بنے ۔ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم نے اس حکومت کے خلاف اس دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف نکلنا ہوگا۔ ہم نے یہ فیصلہ کیاہے کہ جہاں جہاں عوامی تحریکیں چلیں گی تحریک تحفظ آئین پاکستان ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال ہے ہم نے پہلے ہی اپنے ساتھیوں سے کہہ دیا ہے کہ جو امداد ہماری ہوسکے تاجروں کی حمایت جاری وساری رہے گی۔
کراچی عمان کے قریب جہاز پر حملہ، 10بھارتی شہریوں کو بچالیا گیا،ایک لاپتہ ،بھارتی حکام نے اتوار کے روز کہا ہے...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چار صفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رہنمائی، معاونت اور...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...
کراچی قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امیری دیوان نے انکی وفات کی...
نئی دہلی بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی ساکھ کو مٹی...