پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

17 جولائی ، 2025

پشاور(ارشد عزیز ملک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر بڑے اختلافات سامنے آگئے ہیںپارٹی کے دیرینہ اور وفادار کارکنوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بااثر اور امیر شخصیات کو ٹکٹ دیے گئے ہیں، جو عمران خان کے اس بار بار کے دعوے کے برعکس ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دے گی۔پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جنرل نشستوں کے لیے پارٹی نے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور مولانا نور الحق قادری کو نامزد کیا ہے۔ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی دوبارہ میدان میں ہوں گے، جبکہ خواتین کی نشست کے لیے روبینہ ناز کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔