قلات حملہ میں شہید ہونیوالے باپ بیٹے سمیت تینوں قوال ، شادی کی تقریب کیلئے کوئٹہ آ رہےتھے

17 جولائی ، 2025

کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) قلات قومی شاہراہ پر مسافر کو چ پرحملے باپ بیٹے سمیت تین قوال جاں بحق ہوئے جو کوئٹہ میں شادی کی تقریب میں قوالی پروگرام کیلئے آ رہے تھے جن میں معروف قوال شہید امجد صابری کے رشتہ دار احمد حسین ٗ محمد رضا اور آصف ملک شامل ہیں جبکہ ان کے کئی ساتھی شدید زخمی ہو ئے حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے ندیم صابری نے بتایا کہ میں ماجد علی صابری کا بڑا بھائی ہوں ہم لوگ صبح کراچی سے کوئٹہ میں ایک شادی کی تقریب میں قوالی پروگرام کیلئے آنے کیلئے کوچ میں سوار ہوئے ہم سب خوش تھےجب کوچ قلات پہنچی تو ایک دم شدید فائرنگ شروع ہو گئی جس کے باعث میرے تین بھائی شہید ہو گئے جبکہ ہمارے کئی ساتھی شدید زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قوال اور فنکار لوگ ہے جو لوگوں میں خوشیاں بانٹتے ہیں ہمیں کیس بات کی سزا دی گئی ہمار سب کچھ تباہ ہو گیا ہمیں پتہ ہوتا تو ہم گھر سے ہی نہیں نکلتے۔