کراچی( نیوز ڈیسک)پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ریبیز کی ویکسین تیار کرلی گئی ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی نے مقامی طور پر حاصل کرنے والے ریبیز وائرسز سے "پیوڑفائیڈ، انیکٹیویٹیڈ، لیوفلائزڈ" ویکسین تیارکی ہے۔ یہ پہلا مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار شدہ انسانی ویکسین ہے۔ابھی فی الحال مستقبل میں اس کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے منظوری پر مبنی بیچز تیار کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پہلے DOW Rab کے نام سے ویکسین کی ابتدائی خام خوراکیں 2024 میں تیار کی گئیں جن میں 30,000 خوراکیں فراہم کی گئیں جبکہ مزید 170,000 کی تیاری کا منصوبہ ہے۔ریبیز ویکیسن کی سالانہ تقریباً 2 ملین خوراکیں درآمد کی جاتی ہیں تاہم اب مکمل مقامی ویکسینیشن سے 2031 تک اس مالیاتی دباؤ سے نجات ملے گی۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...