ڈالر288روپے کی حد عبور کر گیا

17 جولائی ، 2025

کراچی (نمائندہ جنگ)کرنسی مارکیٹ،ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان،انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے اور اوپن مارکیٹ میں288روپے کی حد بھی عبور کر گیا،یورو کی قیمت میں 93پیسے تک کی کمی،پاونڈ کی قیمت میں77پیسے تک کی کمی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں30 پیسے کے اضافے سےڈالر کی قیمت خرید 284.70 روپے سے بڑھ کر 285.00 روپے اور قیمت فروخت 284.90 روپے سے بڑھ کر 285.20 روپے ہو گئی ہے۔