بھارت:بس میں بچے کی پیدائش، ظالم باپ نے نومولود کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا

17 جولائی ، 2025

مہاراشٹر( نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک 19 سالہ خاتون نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا لیکن خاتون کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے نومولود کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس سے بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا واقعہ پربھنی شہر میں اس وقت پیش آیا جب ریتیکا دھیرے نامی خاتون سلیپر کوچ بس میں الطاف شیخ کے ساتھ پونے سے پربھنی جا رہی تھی۔ خاتون نے سفر کے دوران بچے کو جنم دیا لیکن بعد ازاں الطاف شیخ نے نومولود کو بس سے نیچے پھینک دیا۔