ریذیڈینشل کالجز میں جدید نصاب اور سائنسی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا،گورنر

17 جولائی ، 2025

کوئٹہ(خ ن)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہماری تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے نئے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ریذیڈینشل کالجز میں فرسودہ اور روایتی طریقوں کی بجائے ہمیں جدید نصاب اور سائنسی طریقے کار کو اختیار کرنا ہوگا، موجودہ تعلیمی اداروں کو موثر اور قابل اعتماد بنانے کیلئے نئی صلاحیتوں کی تعمیر اور استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر مندوخیل نے ریذیڈنشل کالج ژوب کے پرنسپل پروفیسر گلدار علی خان وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے میں ریذیڈنشل کالجوں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے تاہم مزید بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے۔ نہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صلاحیت کی تعمیر میں نہ صرف تعلیم شامل ہے بلکہ لوگوں کو بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کی تربیت بھی شامل ہے۔