ITFCکا پاکستان کے ساتھ 146 ارب روپے کی مالی معاونت کا معاہدہ

17 جولائی ، 2025

جدہ(شاہدنعیم ) اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے رکن انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن ( آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کے ساتھ 513 ملین ڈالر(146ارب روپے ) کی مالی معاونت کا معاہدہ کیا ہے۔ فنانسنگ سہولت سے پاکستان کی توانائی کی اہم ضروریات کو سپورٹ کیا جا سکے گا۔آئی ڈی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی معاونت خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔